01 May 2024
(ویب ڈیسک) سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے مضبوط قرار دیدیا۔
انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال سکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔