30 Apr 2024
(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
جون میں ہونے والے ٹی 20 کرکٹ کے میگا ایونٹ کیلئے 15رکنی سکواڈز کی فہرست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے، اس کے بعد 25 مئی تک بغیر کوئی وجہ بتائے سکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کا موقع ہوگا،اس حوالے سے پاکستانی سلیکٹرز نے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو آئرلینڈ میں 3 اور انگلینڈ میں 4 ٹی20میچز کھیلنا ہیں، ان ٹورز کیلئے ورلڈکپ کے ممکنہ سکواڈ میں شامل کرکٹرز کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی آئرلینڈ روانگی7مئی کو ہوگی، اس سے قبل مختصر ٹریننگ کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔