اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 275.00 زندہ مرغی
  • 399.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.33 قیمت فروخت : 183.66
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.03 قیمت فروخت : 203.39
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.59 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243400 دس گرام : 208700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223115 دس گرام : 191307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2937 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود کو 22 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2023 سے شرح سود مسلسل 22 فی صد پر موجود ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مالی سال 24ء کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہو گئی، مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اس کی سطح بلند ہے، ستمبر 2025ء تک مہنگائی کو 7.5 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ شرح سود ضروری ہے۔ 

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ معاشی استحکام کے اقدامات مہنگائی اور بیرونی پوزیشن دونوں میں خاطر خواہ بہتری لانے میں کردار ادا کررہے ہیں اور معتدل معاشی بحالی آرہی ہے تاہم مہنگائی کی سطح اب بھی بلند ہے۔

پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، توانائی کے گردشی قرضے اور آئندہ بجٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات مہنگائی کے منظرنامہ کے لیے خطرہ ہیں، اجناس کی عالمی قیمتیں لچک دار عالمی نمو کے ساتھ اپنی پست ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے