اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کیلئے لائسنس کا اجرا کر رہے ہیں: محسن نقوی

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کیلئے لائسنس کا اجرا کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کالجز اور سکولوں کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو بار جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنسز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ان کے گھر میں جا کر یہ سہولت فراہم کریں گے، یہ عوام کا حق ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے، اگلے آنیوالے دنوں میں آپ کو کافی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی، ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ، صورتحال پر برہم

انہوں نے مزید کہا کہ میں صبح لاہور پاسپورٹ آفس گیا تھا، وہاں بہت کرپشن کی شکایت تھی، میں وہاں کے اعلیٰ عہدیداران کو بدل کر آیا ہوں، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہو رہی ہے، اسے صحیح کرنے میں تھوڑا سا وقت لگے گا، کچھ تکنیکی مسائل ہیں پر اب یہ نہیں ہوگا کہ لوگ پیسے دیں لیکن پاسپورٹ نا بنے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پارکنگ کی سہولت فراہم نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے