اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کیے جانے پر سوالات اٹھنے لگے

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کیے جانے پر سوالات اٹھنے لگے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے  جاری اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم  نامزدگی کے نوٹیفکیشن میں آئین، رولز یا کسی قانون کا حوالہ نہیں دیا گیا  جس کے بعد سوالات پیدا ہوئے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کس اختیار کے تحت اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کیا ہے؟

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کی زبان سے لگتا ہے ابھی نائب وزیر اعظم کیلئے رولز نہیں بنے، جس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس قانونی بنیاد پر نائب وزیر اعظم کی نامزدگی کی گئی؟ نوٹیفکیشن میں ذکر نہیں  کہ نائب وزیر اعظم کے اختیارات کیا ہوں گے؟

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے نائب وزیر اعظم، وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے اور عہدہ علامتی سے زیادہ کچھ نہیں ہو گا، پاکستان میں نائب وزیر اعظم نامزد کرنے کی نظیر موجود ہے، پیپلز پارٹی دور میں چودھری پرویز الہٰی کو نائب وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد گزشتہ روز وزیر خارجہ و رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کیا گیا  تھا جس کا باقاعدہ طور پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا، اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیر اعظم ہیں، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے