اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

قدرتی ماحول میں ورزش کرنے کے کیافوائد ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قدرتی ماحول میں ورزش کرنے سے غیر متعدی امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 کے لاکھوں کیسز کی روک تھام ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر متعدی امراض جیسے امراض قلب، فالج، کینسر، ذیابیطس اور پھیپھڑوں کے امراض دنیا بھر میں 74 فیصد اموات کا باعث بنتے ہیں۔انہیں دائمی امراض بھی کہا جاتا ہے جو کسی ایک سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوتے۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ قدرتی ماحول جیسے ساحلوں اور باغات وغیرہ میں ورزش کرنے سے ڈپریشن، ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب، فالج، آنتوں اور چھاتی کے کینسر جیسے غیر متعدی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے 2022 میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ اگر لوگوں کی جانب سے جسمانی سرگرمیوں کو عادت نہ بنایا گیا تو 2020 سے 2030 کے دوران غیر متعدی امراض کے 50 کروڑ نئے کیسز سامنے آسکتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب قدرتی ماحول میں ورزش سے امراض کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ہماری توجہ 6 سب سے عام غیر متعدی امراض پر مرکوز تھی، مگر ہمارا ماننا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے دیگر متعدد امراض سے تحفظ بھی مل سکتا ہے۔عالمی ادارے کے مطابق 18 سے 64 سال کی عمر کے افراد کو ہر ہفتے 150 منٹ تک معتدل ورزش کرنی چاہیے تاکہ صحت اچھی رہ سکے۔

مگر عالمی سطح پر 27.5 فیصد بالغ افراد ایسا نہیں کرتے،محققین نے بتایا کہ ایسے افراد جن کے لیے ورزش کرنا ممکن نہیں ہوتا، وہ باغات میں چہل قدمی سے اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے