اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا: اعظم نذیر تارڑ

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا ہے اور نہ ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ  علی امین گنڈا پور نے پہلی بار اسلام آباد پر قبضے کی بات نہیں کی، ایسی باتوں کا نتیجہ پہلے بھی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کا جو رویہ ہے وہ قوم دیکھ چکی، عدالتی معاملات کو عدالت اور سیاسی معاملات  ڈائیلاگ سے حل کرنے چاہئیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں، گندم خریداری پر ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو تین دن بعد رپورٹ پیش کرے گی، گندم کی خریداری کا معاملہ حل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف ٹارگٹ بڑھایا بلکہ صوبائی حکومتوں سے بھی بات کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے