اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل ، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مصری شاہ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ، ایف آئی آر متن کے مطابق ارشد سب انسپکٹر اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس جا رہے تھے کہ کاچھو پورہ کے قریب گھر کی دہلیز پر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے ارشد کو گولیاں مار دیں ۔

سب انسپکٹر کے بیٹے احد ارشد والد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے گئے تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید سب انسپکٹرارشد باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے جمع کروا دی ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں بنا دی گئی ہیں ، شہید سب انسپکٹر کا جنازہ کل قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائن میں ادا کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے