اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ججز کو مکمل آزاد ہونا چاہئے، ججز کو واضح ہونا چاہیے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ججز کو کسی کا اثرو رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہیے، صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں، ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہئے کہ وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہئے، آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز امام ابوحنیفہ کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں، ججز کو کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے متعلق تربیت کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے