اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملت پارک میں کم سن گھریلو ملازمہ جھلس کرجاں بحق

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملت پارک میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ جھلس کر جان کی بازی ہارگئی۔

پولیس کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ زینب کی موت آگ سے جھلس کر ہوئی اور بچی کو جھلسنے کے بعد 9گھنٹے تک گھر میں ہی رکھا گیا ، پتوکی کی رہائشی زینب،  سلیمان نامی شخص کے گھر ملازمت کرتی تھی۔

زینب کے باپ رمضان کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی جھلس گئی ہے جس پر اس  کے والد ہسپتال پہنچے تو بچی کی موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھر کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ بچی کچن میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئی تھی، جس کو ابتدائی طبی امداد گھر میں ہی دی جاتی رہی، حالت زیادہ بگڑنے پر جنرل ہسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کو جب جنرل ہسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور لاش جلا کر معاملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی گئی، پولیس نے مالک مکان کو حراست میں لے کر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے