(لاہور نیوز) ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی آگئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17801 چھاپے مارے گئے، 2 ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 8381 مقدمات درج، 8878 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کے قبضے سے 5802 کلو چرس، 29 کلو گرام سے زائد آئس، 100 کلو ہیروئن، 216 کلو افیون اور 111079 لٹر شراب برآمد ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250 چھاپے مارے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث 119 ملزموں کو گرفتارکر کے 114 مقدمات درج کئے گئے۔
ملزموں کے قبضے سے 53 کلو چرس، 2 کلو ہیروئن، 1 کلو آئس اور 1645 لٹر شراب برآمد ہوئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دے دیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل ٹیمیں منشیات سمگلرز، ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔