اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی شکست پر سابق کھلاڑی بھی بول پڑے

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا،سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اگر میدان سے باہر کھیل رہے ہوں تو میچ میں پرفارم کرنے کے قابل نہیں ہوتے، رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نام نہاد تجربات کا سلسلہ جاری ہے،کھلاڑی وہی مگر پوزیشنز تبدیل کردی گئیں۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان پوری ٹیم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ نوآموز کیوی کرکٹرز کے ہاتھوں گرین شرٹس کی مسلسل 2شکستوں پر سابق کرکٹرز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ اگر آپ میدان سے باہر کھیل رہے ہوں تو میچ میں پرفارم کرنے کے قابل نہیں ہوتے،میں یہ بات یقینی طور پر کہہ رہا ہوں،امید ہے کہ لوگ سمجھیں گے میں کیا کہنے کی کوشش کررہا ہوں۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نام نہاد تجربات کا سلسلہ جاری ہے، کھلاڑی وہی ہیں مگر ان کی پوزیشنز تبدیل کردی گئی ہیں، چند ایک کو بنچ پر بٹھا دیا، دیگر کو موقع دیا جارہا ہے، ٹی 20ورلڈکپ سے قبل یہ بہت اہم ہے کہ پاکستان ٹیم پنچ سٹرینتھ کو آزمانے کے جواز تراشنے کے بجائے فتوحات کے ٹریک پر گامزن ہونے پر توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف کھلاڑیوں کو آزمانے کا مقصد ہے کہ اگر کارکردگی معیار سے کم تر رہے تو شکست کو گوارا بنانے کا بہانہ تلاش کیا جاسکے۔

 سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان پوری ٹیم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، دونوں اچھے پلیئرز ہیں مگر پوری ٹیم نہیں۔

یاد رہے کہ پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرے میں پاکستانی بولرز نے فتح کا راستہ بنایا، پنڈی میں ہی تیسرے اور لاہور میں چوتھے ٹی20میں کیویز نے میزبان ٹیم کے مختلف کمبی نیشن اور تجربات ناکام بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے