اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ابرارالحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو: مشی خان

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ملنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔

مشی خان نے کہا کہ ابھی میں نے ایک خبر سنی کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہوئی اور انہوں نے منع کردی۔ مشی خان نے کہا میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔

مشی خان نے سوال کیا ابرار الحق صاحب یہ فلم کس سن میں آپ کو آفر ہوئی تھی اور تب آپ کیوں نہیں بولے اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟۔

مشی خان نے ابرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں۔

انہوں نے ابرار الحق کو مشورہ دیا کہ چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑیں مگر اتنا لمبا والا چٹکلا مت چھوڑیں۔

مشی خان نے کہا پارٹی ( تحریک انصاف) چھوڑنے  کے بعد ابرار الحق اور کچھ لوگوں کے دماغوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ بڑے مزے کا ملک ہے ہمارا جہاں روز مزے مزے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، کوئی یونیفارم پہن رہا ہے تو کوئی کچھ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے