26 Apr 2024
(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیانہ جوزف 34 اور سٹیفنی ٹیلر 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا سکی، کپتان ندا ڈار 27 اور سدرا امین 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔