26 Apr 2024
(لاہورنیوز) سابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے مقابلے نہ ہونے پر مایوس ہوگئے۔
عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں، پہلے میری یہاں اکیڈمی تھی، اب یہ ہوا کہ بچے مجھے میسج کرتے ہیں کہ ہمیں ٹریننگ کرنی ہے، باکسنگ فائٹ کرنی ہے، پاکستان میں کیوں باکسنگ نہیں ہوتی؟
انہوں نے کہا کہ میں نے آفیشلز اور گورنمنٹ کو بھی بولا لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوا، عامر خان میرا جم بلکل نیا اور بہت ہی صاف تھا، مگر بند کردیا گیا۔پاکستان میں باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں پر حکومت کی عدم توجہ پر بہت مایوس ہوں، کل واپس انگلینڈ روانہ ہوجاؤں گا، بہت پریشان ہوں کہ ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ جو میں نے جم پر خرچ کیا تھا اب وہ تباہ ہو چکا ہے۔