(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں شاہینوں کی بدترین شکست نے سٹیڈیم میں موجود ننھے پاکستانی فینز رولا دیے۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، کیویز کے ہاتھوں ہار پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 178 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 174 رنز بناسکی اور یوں مسلسل دوسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ فخر زمان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم نے میچ کے اختتامی لمحات میں 11 گیندوں پر 22 رنز جوڑے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔ دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی مظاہرہ نہ کرسکا۔
شائقین سے فُل اسٹیڈیم میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب ننھے فینز شکست پر دلبراشتہ نظر آئے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شکست کا ملبہ تجربات کو قرار دیا۔