اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے دیکھ کر صارفین نے اُنہیں اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل قرار دے دیا جبکہ کچھ صارفین نے لڑکی کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کورنگی کی ایمن خان ہیں۔

مذکورہ لڑکی کا نام سامنے آگیا ہے، لڑکی کا نام مونا لیزا ہے اور اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی مونا لیزا کے نام سے ہی اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مونا لیزا کے انسٹاگرام فالوورز میں اضافہ ہوا ہے، اُن کے موجودہ فالوورز کی تعداد 2300 سے زائد ہے۔

مونا لیزا وائرل ہونے کے بعد خوش تو ہیں لیکن صارفین کی تنقید نے اُنہیں غصہ بھی دلا دیا ہے، اس حوالے سے اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام کی سٹوری میں ناقدین کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں اداکارہ ایمن خان جیسی لگتی ہوں، عوام نے خود ہی مجھے ایمن خان کی ہمشکل کہا اور اب عوام خود ہی پاگل ہوکر میری ویڈیوزاورتصاویر پرمنفی تبصرے کررہے ہیں۔

مونا لیزا نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، میری تصاویراورویڈیوز سے دور رہو، میرے اکاؤنٹ کو گندا نہیں کرو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے منفی تبصرے کرکے اِن باکس میں میرا جینا حرام کردیا ہے۔

مونا لیزا نے اب اپنی انسٹاگرام پوسٹس کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے تاکہ کوئی بھی اُن کی پوسٹس پر منفی تبصرے نہ کرسکے۔

 

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے