26 Apr 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد رضوان آئر لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔
گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہیں، حالیہ میچز میں انکی کمی محسوس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے میچز میں آرام دے کر فٹنس بحال کرنا ترجیح ہے۔
بابر کا مزید کہنا تھا کہ رضوان انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہی قیام کریں گے، مجھے یقین ہے کہ وہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔