اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس، ایم ایس برطرف

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات کےعزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو برطرف کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر آصف محمود کو ایم ایس کا ایڈ یشنل چارج تفویض کرتے ہوئے محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہسپتال کی چھت گرنے پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسران  کو بھی معطل کردیا گیا، ایگزیکٹو انجینئر محمد رؤف ،ایس ڈی او فواد منیر اور سب انجینئر سرتاش احمد کو معطل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاملے کی  انکوائری کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کی سربراہی میں 10 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر گجرات ،ماہرین تعمیرات اور دیگر حکام شامل ہوں گے، خصوصی کمیٹی 72گھنٹے میں ہسپتال کی چھت گرنے کے واقعہ پر رپورٹ پیش کرے گی۔

خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کاتعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے