اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی پی ایل میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں: وسیم اکرم

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ رنز بنانے اور ہدف کا تعاقب کرنے پر وسیم اکرم نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی سپورٹس چینل سے گفتگو میں سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں بولرز تباہ ہورہے ہیں، خدا کا شکر ہے میں اس دور میں کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں، اس وقت 20 اوورز میں 270 رنز بن رہے ہیں، یعنی 50 اوورز کے کھیل میں 450 یا 500 رنز بن سکتے ہیں۔

بنگلورو اور حیدرآباد کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر اتنے زیادہ رنز ایک بار بنتے تو ٹھیک تھا لیکن ایسا تین چار بار ہوا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ بیٹنگ کتنی مضبوط ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اوورز میں 100 رنز بنانا غیر قانونی ہے، ایسا کس طرح ہورہا ہے؟ بولرز کے لیے ایسا ہی ہوگیا ہے کہ پیسے لیں اور یہاں خود کو تباہ کرلیں، میں اس فارمیٹ میں بولرز کے لیے یہی محسوس کرتا ہوں۔

پاکستان کے سابق کپتان نے سن رائزر حیدرآباد کو فرنچائز کرکٹ میں سب سے زیادہ تباہ کن فریق قرار دیا۔ فاسٹ باؤلنگ آئیکون نے جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کی بھی خصوصی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہینرک کلاسن میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اگر آپ وائٹ بال کرکٹ کی بات کریں تو ان کی چھکے لگانے کی صلاحیت ناقابل یقین ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ عبدالصمد فنشر کے طور پر اس ٹیم میں اچھا کام کر رہے ہیں، وہ اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ کمنز کی بطور کپتان موجودگی نے حیدرآباد کی ٹیم کو پرسکون بنا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے