24 Apr 2024
(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ اس رینکنگ میں انگلینڈ کےفل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھےنمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلےگئے۔
جاری رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔