اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا:نعمان اعجاز

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج ملا تو میں تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا۔

حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات  سمیت موجودہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹی وی ڈراموں کے  مواد کےحوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں رشتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے جس وجہ سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ بنانے والے ہر رشتے کو برا دکھا رہے ہیں، آج ایک بہن، ماں، باپ، بھائی اور بیٹی، ہر رشتہ برا ہے، یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں خود بخود منتقل ہو جاتی ہیں۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ  ماضی قریب میں ڈرامہ نند اس لیے مقبول ہوا کیونکہ اس میں نند کو برائی کے طور پر دکھایا گیا تھا، ہم ایسے ڈراموں کا بالواسطہ یا بلاواسطہ اثر لیتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج دیا گیا تو میں ایسے تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، میں صرف ایسے ڈراموں کو ترجیح دیتا ہوں جو سبق آموز ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے