24 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اداکار کے ساتھ لی گئی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکار صوفے پر بیٹھے خوشگوار انداز میں باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔