اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

باقی اداکاروں کی تمیز اورعزت بھی وہاج علی میں آگئی: امر خان

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ امر خان نے ساتھی اداکار وہاج علی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ باقی اداکاروں کی تمیز بھی ان میں آگئی ہے۔

امر خان کی جانب سے احمد علی بٹ کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں وہ ساتھی اداکاروں کے رویوں سمیت دیگر معاملات پر بات کرتی دکھائی دیں۔

انٹرویو کے دوران امر خان نے فلموں میں آئٹم سونگز شامل کیے جانے پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور انہوں نے ایسے گانوں کو فلموں کا حصہ بنانے کی حمایت کی۔

امر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئٹم گانوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

انٹرویو کے دوران امر خان سے جب وہاج علی سے متعلق سوال کیا گیا کہ تو انہوں نے ساتھی اداکار کے رویے اور شخصیت کی تعریفیں کیں۔

امر خان کا کہنا تھا کہ وہاج علی جتنی اونچائیوں پر پہنچے ہیں، جتنی انہوں نے شہرت حاصل کی ہے، اتنی ہی ان میں عاجزی آئی ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے وہاج علی جیسی عاجزی اور شخصیت باقی اداکاروں میں نہیں دیکھی، وہ ان کے کردار اور شخصیت کی معترف ہیں۔

امر خان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد باقی اداکاروں کی تمیز اور عزت بھی وہاج علی میں آگئی ہے، وہ جتنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے وہاج علی کی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے اداکار کی شخصیت کی تعریفیں کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے