(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے جامنی لباس میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کردیں۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ خوب سج سنور کر ادائیں دیتے نظر آئیں۔
مذکورہ ویڈیو میں کنزہ ہاشمی نے جامنی لباس زیب تن کررکھا ہے جبکہ لباس کے ساتھ خوبصورت میچنگ دوپٹہ اداکارہ کے حسن کو دوبالا کررہا ہے۔
کنزہ نے اس حسین جوڑے کے ساتھ کانوں میں سنہرے و سرخ جھمکے پہنے جبکہ زلفوں کو بیچ کی مانگ پر کھولا اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ کیلئے انہوں نے بالی ووڈ گانے"چاند سفارش" کا انتخاب کیا جو ان کے حسن کی تعریف میں ہی لکھا گیا معلوم ہو رہا ہے۔
اداکارہ کے مداح اس پوسٹ پر محبت کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں اور کنزہ کے حسن اور اداؤں کے گن گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔