(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے بیٹے سے بھی اہم قرار دے دیا۔
عفت عمر کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے نام کردیا تھا۔
اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ’’میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو بہت سپورٹ کیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’اقرا سے بڑھ کر تو میرے لیے کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اُسکے بعد آتا ہے، میری بیوی میرے لیے پہلے نمبر پر ہے‘‘۔
یاسر حسین نے قصہ سناتے ہوئے میزبان عفت عمر کو بتایا کہ ایک دوست تھے میرے جنہیں میں نے بتایا کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ میں نے اقرا کے نام کردیا تو وہ بہت حیران ہوئے انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا اگر چھوڑ گئی تو؟ جس پر انہیں جواب دیا کہ بیوی ہی چھوڑ گئی تو اپارٹمنٹ کا کیا کروں گا۔
اداکار نے کہا کہ ’’ ہماری شادی سے قبل اقرا نے پوچھا تھا کہ آپکا اپنا گھر ہے، جس پر میں نے حامی بھری تھی، حالانکہ وہ ایک کمرے کا گھر اسلام آباد میں تھا! شادی کے بعد اہلیہ لے نہیں رہی تھی تاہم زبردستی اُسکے نام کردیا تھا‘‘۔