22 Apr 2024
(لاہور نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے دوران کل دوسرے روز لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے۔
لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام ہو گا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی روانہ ہو جائیں گے۔
کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
دورہ کراچی کے دوران ایرانی صدر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے، ایران کے صدر دورہ مکمل کر کے کراچی سے روانہ ہو جائیں گے۔