اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے پرائس کنٹرول کے قانون بارے رپورٹ طلب

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی کے خلاف ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت سے پرائس کنٹرول کے نئے قانون سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

ملک میں جاری مہنگائی کی لہر پر کنٹرول کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں ملک میں جاری مہنگائی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کو حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، چیزوں کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عام آدمی پریشان ہے، عدالت اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور ملک میں جاری مہنگائی کم کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا اب صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، اس میں وفاقی حکومت کا لینا دینا نہیں ہے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرائس کنٹرول کا پرانا قانون تو ختم کر دیا گیا تھا، پھر اب کیا پنجاب قانون کے بغیر چل رہا ہے؟

عدالت نے صوبائی حکومت سے نئے پرائس کنٹرول قانون سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے