22 Apr 2024
(لاہور نیوز) محمد فیصل کامران کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔
علی ناصر رضوی کے چارج چھوڑنے کے بعد محمد فیصل کامران کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے 2009 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی، اے ایس پی گلبہار، یونیورسٹی ٹاور اور ایس پی کینٹ پشاور تعینات رہے۔
محمد فیصل 2014 سے 2017 تک اے ایس او وزیر اعظم پاکستان رہے، ایس پی سکیورٹی، ایس پی موبائلز اور ایس پی اینٹی رائیٹ لاہور بھی تعینات رہے،ایس ایس پی راولپنڈی، ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی پی او سرگودھا رہے، 15 سالہ کیریئر میں چار بار او ایس ڈی رہے۔