22 Apr 2024
(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کار حادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے کے کیس کی سماعت کی۔
ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، اس کے علاوہ ملزم کا والد شفقت اعوان بھی عدالت پیش ہوا۔
عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔