اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنا ایک طرح کا تشدد ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنا ایک طرح کا تشدد ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت سٹیٹ کونسل نے ایک ہفتے کا وقت مانگا تو عدالت نے استدعا منظور کر لی۔

سٹیٹ کونسل نے کہا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں جس کیلئے کچھ وقت چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف کمشنر خود کو کیسے صوبائی حکومت قرار دے سکتا ہے، آپ نے انہیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اس کیس میں ایک رٹ اور چھ متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں ہیں۔

عدالت نے وکیل بشریٰ بی بی سے استفسار کیا کہ آپ ابھی بھی بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرانا چاہ رہے ہیں، جس پر وکیل عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ جی بالکل ہم بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔

بعدازاں عدالت نے سٹیٹ کونسل کی وقت مانگنے کی استدعا منظور کر کے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے