اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی شبیر گجر کیخلاف مقدمہ درج،10 دفعات شامل

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہورنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کیخلاف 10 دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں سب انسپکٹر ضیاء الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں شبیر گجر سمیت سات نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

شبیر گجر کیخلاف مقدمہ پولیس جوان شہباز سے سرکاری رائفل چھیننے، پولیس اہلکار راحت کی وردی پھاڑنے، اقدام قتل، پولیس پر حملہ آور ہونے سمیت 10 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ  ویلنشیا ٹاؤن کے قریب دو گاڑیوں کو پولیس ناکہ  پر روکا گیا، گاڑیوں میں 7 سے 8 افراد سوار تھے جنہوں نے پولیس پر گاڑیاں چڑھا دیں، گاڑیاں بیریئر کو جالگیں جس سے بیریئر ٹوٹ گئے اور مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کردیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے