اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دینگے: آئی جی پنجاب

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے، کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ضمنی الیکشن کے پرامن، شفاف اور محفوظ انعقاد کیلئے تیار ہے، 663 مردانہ، 649 زنانہ، 1289 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز اور الیکشن عملے کو بھرپور تحفظ دیں گے، لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت 35 سے زائد افسران و جوان ضمنی الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

 آئی جی پنجاب نے بتایا کہ سکیورٹی الرٹ ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے، کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ الائیڈ محکموں، آرمڈ فورسز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پرامن اور شفاف پولنگ کا عمل یقینی بنائیں گے، ووٹرز، پولنگ عملے اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز اور سینئر افسران تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر  اضافی نفری، ڈولفن فورس، کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہیں، صوبائی، ریجنل، ڈویژنل اور سی پی او کنٹرول رومز سے انتخابی عمل، سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔

 آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنائیں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے، انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کارروائی ہوگی، ملک دشمن و شر پسند عناصر کے تدارک کیلئے بارڈر ایریاز چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پولیس افسران سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پولیس ٹیمیں ڈیوٹی پوائنٹس پر پولنگ عمل اختتام پذیر ہونے تک  ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے