20 Apr 2024
(لاہورنیوز) اعظم خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر کر دیا گیا، اعظم خان کو دس دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
اعظم خان کو ریڈیالوجی رپورٹس کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اعظم خان نے بیٹنگ کے دوران سیدھی ٹانگ میں درد کی شکایت کی تھی، سیدھی ٹانگ کے کاف مسل میں انجری کی وجہ سے اعظم خان سیریز سے باہر ہوگئے۔
اعظم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل کو رپورٹ کریں گے، میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی کا عمل شروع کریں گے۔