اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

طبی معائنے کی رپورٹ نے ’’ہارپک کہانی‘‘ کو جھوٹ ثابت کر دیا: طلال چودھری

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ ایک اعلیٰ پرائیویٹ ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے ’’ہارپک کہانی‘‘ کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے۔

طلال چودھری نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔

طلال چودھری نے کہا کہ معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا، ’’ہارپک کے چار قطرے‘‘ تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا، ثابت ہوا کہ ’’نہیں چھوڑوں گا‘‘ کے دعوے کرنے والا صرف ’’لمبی لمبی چھوڑتا‘‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جماعت ہو، بانی یا عارضی چیئرمین ہو یا کارکن، جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اور ان جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے