(لاہور نیوز) بینکوں سے لیز شدہ 18750 نادہندہ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے پر تادیبی کارروائی کی وارننگ دے دی گئی۔
ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ لاہور محمد آصف نے بینکوں سے لیز شدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بینکوں کو خط لکھ دیا، لیٹر میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی، سو فیصد جرمانہ اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی و نیلامی کا عندیہ دیدیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود وصول کرتے ہیں مگر ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نہ تو خود ادا کرتے اور نہ قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کو تاکید کرتے ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹسز ، ملاقاتیں و بذریعہ اخبارات اشتہارات سے یادہانی کروانے کی صورت میں بھی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس جمع نہیں ہوئے، 14 روز میں ٹیکس ادا نہ ہوا تو رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ بینک سیل ہو گا جبکہ عملے کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کے ساتھ 100 فیصد جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔