20 Apr 2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کو شہر کی پچاس سے زائد یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کی منظوری مل گئی۔
ایل ڈی اے، واسا اور دیگر الائیڈ محکمے بیک وقت لاہور کی 200 یونین کونسلز میں کام کا آغاز کریں گے، پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کے لئے ایل ڈی اے کو آٹھ ارب روپے کا پیکیج دے دیا۔
ایل ڈی اے گلی محلوں میں تعمیراتی کام دو ماہ کے عرصہ میں مکمل کرے گا، یونین کونسلز میں کارپٹ روڈ، پی سی سی، ٹف ٹائل کی تنصیب کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپی گئی ہے۔
یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کے بعد چار سال تک گلی محلوں میں بجٹ خرچ نہیں کیا جائے گا۔