اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے انسان میں موجودبیکٹیریامیں ہولناک خصوصیت دریافت کرلی

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے انسان میں موجود بیکٹیریا میں ویمپائر جیسی ایک نئی خصوصیت دریافت کی ہے۔

محققین نے خراب غذا کی صورت ہونے والی بیماریوں کا سبب بننے والے سیلمونیلا اور ای کولی جیسے بیکٹیریا میں نئی خاصیت سے پردہ اٹھایا ہے جس کو بیکٹیریل ویمپائرزم کا نام دیا گیا ہے۔ماہرین عرصے سے اس بات سے لاعلم تھے کہ خردبینی حیاتیات چلاکی سے کیسے اور کیوں پیٹ سے خون میں شامل ہو جاتے ہیں؟ جہاں یہ مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ خون کا مائع حصہ ان بیکٹیریا کے لیے پُر کشش ہوتا ہے۔ اس حصے میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جن کوبیکٹیریا بطور غذا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ پیتھوجن سیرم (خون میں موجود مطلوبہ مائع) کو باآسانی تلاش کر سکتے ہیں اور نظامِ ہاضمہ میں موجود چھوٹے کٹ کے ذریعے خون میں شامل ہو جاتے ہیں، اور ایسا ہونے کی وجہ سے  اکثر اوقات سیپسس کے سبب لوگوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

اس ویمپائرک بیکٹیریا کوکھینچنے کے لیے بالکل شارک کی طرح خون کی معمولی سی مقدار بھی کافی ہوتی ہے۔تحقیق کے شریک مصنف پروفیسرکا کہنا تھا کہ خون کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا مہلک ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ بیکٹیریا جو عام طور پر خون کے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں در اصل انسانی خون میں ایک کیمیکل کو سونگھ لیتے ہیں اور اس کی جانب تیرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے