اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری محکموں میں مالی 23-2022 میں 76.02 بلین کی بجلی کے بلوں میں اوورچارجنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ  کیا گیا ہے، انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی فراہم کردہ تفصیلات پر پری آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

انرجی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اداروں نے 1915.85 گیگا واٹ بجلی استعمال کی، پنجاب بھر میں سرکاری اداروں سے اوورریڈنگ ،اوور چارجنگ کی گئی۔

رپورٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ دفاتر بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی رقوم کی تفصیلات ارسال کریں، تمام سرکاری دفاتر اے جی آفس،متعلقہ اکاؤنٹس دفاتر  کو بجلی کے بل ارسال کریں، اصل میٹر ریڈنگ اور اوور بلنگ کتنی کی گئی تفصیلات اکاؤنٹ آفس کو ارسال کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق اوور بلنگ کا معاملہ بجلی کی ترسیل کار کمپنیزکے سامنے رکھا جائے گا، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ ،اکاؤنٹ دفاتر،اکاؤنٹ جنرل اور فنانس ڈیپارٹمنٹ معاملہ کی جانچ پڑتال کرےگا۔

 رپورٹ کی روشنی میں صوبائی محکموں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں رقوم کا ڈیٹا اکٹھا شروع کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے