اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

لاہور  بورڈ  حکام کے مطابق امتحانات میں 1 لاکھ 95 ہزار 6 سو سے زائد امیداوار  شرکت کر رہے ہیں، آج چھ مضامین کے امتحات منعقد کیے جائیں گے۔

حکام نے بتایا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 800 سے زیادہ امتحانی مراکز  قائم کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے  جبکہ  نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

بورڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ نگران عملے کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے ایسنشل سروس ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف، کمشنر لاہور و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ  سیکنڈری  ایجوکیشن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ بشریٰ انصاری، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں  اور رجسٹریشن و پورٹل انچارجز نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے درخواست گزار سکولز  اور کالجز کا جائزہ لیا گیا، کمشنر لاہور نے بورڈ انتظامیہ کے درخواست گزار اداروں کے وزٹس، ریئل ٹائم ویڈیوز اور کاغذات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین  بورڈنے ہدایت کی کہ رجسٹریشن بھیجنے والے کسی امیدوار طالب علم یا  طالبہ کا  تدریسی سال ضائع نہیں ہونا چاہیے،کمشنر  نے بورڈ انتظامیہ کو داخلے بھیجنے والے ادراوں کے پورٹل کھولنے کی مشروط اجازت بھی دے دی۔

کمشنر لاہور نے سکروٹنی کے بعد لاہور بورڈ کو 21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبا کے داخلے بھیجنے کی اجازت دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے