اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے: چیف جسٹس

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہے، ان ترامیم کےلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ہائیکورٹس کےچیف جسٹس صاحبان سے گزارش ہے آہستہ آہستہ ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتیاں موجودہ طریقہ کار سے کریں یانئے رولز کےمطابق اس پر فریقین سے بات کریں گے، ٹیکنالوجی نےسپریم کورٹ کی رجسٹریوں کامعاملہ محدود کردیاہے، کم از کوئی بھی بنچ ایک ہفتے سے کم کانہیں ہونا چاہئے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ دیکھنا یہ ہے ویڈیو لنک رکھیں یا رجسٹری یا دونوں کوساتھ لےکرچلیں، بار اور بنچ مختلف نہیں ایک ہیں، ہمیشہ بار کےمنتخب نمائندوں کو ترجیح دی، رجسٹری پربنچ بنانے کےعمل کا لاہور سے آغاز کردیا اگلے مرحلے میں دوسری رجسٹریوں میں جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے