اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہورنیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے سیریز کے آغاز سے قبل آخری ٹریننگ سیشن میں بھی بھرپور جان ماری جبکہ پاکستانی ٹیم کی صرف 5 کھلاڑیوں نے پریکٹس کی جن میں عالیہ ریاض، ندا ڈار، نتالیہ پرویز، سدرا نواز اور بسمہ معروف شامل تھیں۔پریکٹس کے بعد ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، دونوں ٹیموں کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھیوز نے ٹرافی کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر بنوائیں۔

کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیریزکی  آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت  ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سیریز ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹر چھکے نہیں مارتیں، گزشتہ سیریز میں چھکے لگا کر کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تجربہ کار ٹیم بن چکی ہے، سیریز اچھی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے