17 Apr 2024
(لاہور نیوز) لاہور میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی کر دیئے گئے۔
لاہور میں انٹرمیڈیٹ کا کیمسٹری کا پیپر20 اور انگریزی کا پیپر22 اپریل کو شیڈول تھا جو کہ اب 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔
لاہور بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔