اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج بروز بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہو گا، ٹورنامنٹ میں 6 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

گزشتہ سیزن میں ٹورنامنٹ پاکستان کپ ویمنز کرکٹ کے نام سے منعقد ہوتا رہا ہے جس میں تین ٹیمیں بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس حصہ لیتی رہی ہیں لیکن پی سی بی نے خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے اس سال چھ ٹیموں کو شامل کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں، تمام ٹیموں کو دس میچز کھیلنے کو ملیں گے، عمیمہ سہیل کراچی ریجن، کائنات حفیظ لاہور، صائمہ ملک کوئٹہ، حمنہ بلال ملتان، گل رخ پشاور اور ماہنور آفتاب راولپنڈی کی قیادت کریں گی۔

30 لیگ میچوں کے بعد دو سرفہرست ٹیمیں 11 مئی کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی، اہم ایونٹ کے میچز جواد کلب کرکٹ گراؤنڈ اقبال سٹیڈیم اور بوہڑانوالی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، سعید اجمل اکیڈمی گراؤنڈ کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو سلور ٹرافی اور 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے