اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک نیوزی لینڈ سیریز: کئی ریکارڈز بابراعظم کے نام ہونے کو تیار

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی20 کے کئی اہم ریکارڈز بابراعظم کے نام ہونے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی، جس میں بابراعظم کے پاس مختصر فارمیٹ کے کئی اہم سنگ میل عبور حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا، انہیں یوگینڈا کے برین مسابا سے بطور کپتان اس طرز میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ چھیننے کیلئے مزید 3 فتوحات درکار ہیں۔

بابراعظم اب تک 71 میں سے 42 ٹی20 میچز میں ٹیم کو کامیابی دلا چکے جبکہ مسابا نے 44 میں کامیابی پائی، اسی طرح بطور کپتان انہیں سب  سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ ایرون فنچ سے  قبضے میں لینے کیلئے مزید 42 رنز بنانے کی ضرورت ہے، بابراعظم نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اس طرز میں فی الحال 65 میچز میں 2195 رنز بنائے ہیں، فنچ نے 2236 رنز سکور کیے تھے، اس کے ساتھ وہ کوہلی کو سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز میں پیچھے چھوڑسکتے ہیں، بابراعظم نے اب تک 103 اننگز میں  3 ہزار 698 رنز سکور کر رکھے ہیں۔

ٹی 20 کے انٹرنیشنل سطح پر سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پر موجود ویراٹ کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے، بھارتی کپتان روہت  شرما 143 میچز میں 3 ہزار 974 رنز سکور کرچکے ہیں، بابراعظم کو ٹاپ پر پہنچنے کیلیے آنے والی ٹی 20 سیریز میں کم سے کم 340 رنز بنانا ہونگے، اس صورت میں وہ کوہلی اور روہت شرما دونوں کو ہی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے