16 Apr 2024
(ویب ڈیسک) لاہور میں منشیات کی سپلائی کے لیے فوڈ سپلائی سمیت دیگر کوریئر سروسز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایس ایس پی فرقان بلال اور آفتاب پھلروان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کشور نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی افراد پر مشتمل منشیات کے سمگلروں کے 21 رکنی گروہ کو کرفتار کیا گیا ہے۔
عمران کشور کے مطابق ملزمان منشیات سپلائی کرنے کیلئے فوڈ پانڈا سمیت دیگر کوریئر سروسز استعمال کرتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں اور پوش ایریاز میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔