اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواست تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے دائر کی گئی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسی ہی ایک درخواست بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے، ہم وقتی طور پر یہ درخواست واپس لے رہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہاکہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے عدالت سے استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق پی ٹی آئی لائرز فورم کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی) کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحٰق نے عدالت کو سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے