اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی پی 133 ننکانہ سے لیگی امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے کامیاب ہونے والے لیگی امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے صوبائی حلقے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں   الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے  فارم 45 کے مطابق 3 ہزار 500 سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی،  الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو اڑھائی ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔

درخواست کے مطابق درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا، الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےاور درخواست گزار کی بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے  پی پی 133 ننکانہ صاحب سے ن لیگی امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے