اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ بازی پر پابندی کیلئےدائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں  حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئے روز لوگوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، حکومت پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے۔

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پتنگ بازی اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی جائے،  پتنگ بازی کے حوالے سے مناسب قانون سازی کیلئے احکامات جاری کیے جائیں۔

بعدازاں عدالت نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے