اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوال سعید کا شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں نوال سعید نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔

میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ"آپ نے جتنے بھی رومانوی کردار ادا کیے ہیں تو کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کردار ختم ہوجانے کے باوجود سامنے والا اس کردار سے باہر نہ آرہا ہو؟"

سوال کے جواب میں اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا کہ "اکثررومانوی کردار ادا کرتے ہوئے سامنے والے سے وابستگی ہوہی جاتی ہے اور مجھے بھی ایک بار ہوئی"۔

انہوں نے بتایا کہ  "صرف سامنے والے کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی ان سے وابستگی ہوگئی تھی جو کچھ وقت گزرجانے کے بعد ختم ہوگئی"۔

میزبان نے سامنے والے اداکار کا نام پوچھا جس پر اداکارہ نوال نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکار کا نام پوشیدہ رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے